234

خیبر پختونخواہ حکومت نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا

پشاور(نمائندہ لال زمین خان تاران (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضرورت فراہم کی جائے گی۔رکن صوبائی اسمبلی محمد انور خان
رپوٹ کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ ایم پی اے محمد انور خان نے کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں