139

ریاض سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ ۔

پاکستانی معروف بزنس مین شکیل احمد کیانی کی طرف سے پاکستانی اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔
جس میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے خصوصی شرکت کی اوربذس کے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور مختلف موضوعات پر ایگزیبیشن کروانے پر بھی اتفاق ہوا۔

پاکستان سے اے ہؤے مہمان جناب تنویر مغل سلمان اور احمد کو خصوصی شرکت کرنے پر ویلکم کیا گیا۔
سعودی بزنس کمیونٹی کی طرف سے شیخ عبدالعزیز الحماد اور عبدالرحمن بن عبدالعزیز الحماد نے بھی شرکت کی ۔اور انہوں نے یقین دلایا کہ ہم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں مل کے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اخر میں شکیل احمد کیانی کی طرف سے انے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہم اپنے پیارے ملک کے خدمت کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں