Pakistan Paramedical Abbasi Shaheed Hospital Karachi 160

ایم کیو ایم “” MQMP”” پاکستان پیرا میڈیکل عباسی شہید ہسپتال کراچی “یونٹ” کے زیر اہتمام عباسی شہید ہسپتال میں جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جس میں ایم کیو ایم پاکستان “”MQMP”” ہیلتھ سروسز کے انچارج ڈاکٹر محمد انور جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی مرکزی پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج فریدالدین بھائی اور اراکین مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹرز فورم کے زمیداران اور عباسی شہید ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نادر خان نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن مرکزی کمیٹی پیرامیڈیکل ایڈ انتھونی سموئیل نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال کے اسٹاف کو اور آنے والے مریضوں کو گورنمنٹ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے گذشتہ کرونا وائرس کے خلاف تمام اسٹاف نے جہاں دن رات مریضوں کی خدمت کی وہیں گورنمنٹ نے سندھ کے تمام ہسپتالوں میں رسک الاؤنس دیا مگر کے ایم سی کے تحت چلنے والے تمام ہسپتالوں کے عملے کو آج تک کوئی الاؤنس نہیں دیا گیا جو سراسر ناانصافی اور متعصبانہ عمل ہے ہیلتھ سرویسز کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عباسی شہید ہسپتال کراچی کے وسط میں واقع ہے اور اس وجہ سے شہر کے تمام مریض ایمرجنسی کی صورت میں پہلے عباسی شہید ہسپتال کا رخ کرتے ہیں مگر نہایت افسوس کے ساتھ کے سندھ گورنمنٹ گزشتہ کچھ سالوں سے کراچی دشمنی میں اتنی اندھی ہوچکی ہے کہ شہر کے اس ہسپتال کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور آج ہسپتال کے بیشتر حصوں میں مشینیں خراب ہو چکی ہیں اور آنے والے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بھی نا ہونےکے برابر ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے جو پاکستان کے لئے نہایت دکھ کی بات ہے کیونکہ یہ شہر پاکستان کی معیشت میں جہاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وہی تقریباً پاکستان کو ستر فیصد ٹیکس بھی یہی شہر دیتا ہے جہاں کی عوام کے لیے آج پانی بجلی اور ہسپتال کی سہولت ناپید ہو چکی ہے آخر میں ہیلتھ سرویسز کے انچارج ڈاکٹر محمد انور بھائی نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال ایک زمانے میں کراچی سمیت پورے صوبے کے مریضوں کے لیے بہترین ہسپتال ہوا کرتا تھا جسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ آج مریض یہاں آنے کے بعد صرف افسوس ہی کرتے ہیں انہوں نے تمام زمیداران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور ایم کیو ایم پاکستان کے فلسفے کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں آخر میں تمام زمیداران اور کارکنان نے ایم کیو ایم پاکستان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی فیصلوں پر عمل پیرا ہونے کا یقین دلایا ۔
پروگرام کے آخر میں شہداء پاکستان اور ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شہداء کے لیے دعاء کرائی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں