جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد، 50 سے زائد ہاؤسنگ و کمرشل پراجیکٹس کی نمائش، اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت
جدہ رپورٹ-ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان میں سرمایاکاری کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے شہرجدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیاگیا-نمائش میں پاکستان کے مختلف شہروں کے 50 سے زائد ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس پیش کیے گئے۔ جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ سماجی وسیاسی اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .
جدہ میں منعقدہ دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو میں پاکستان کے معروف بلڈرز، ڈویلپرز اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ایکسپومیں پاکستان میں جاری پراجیکٹس میں سرمایا کاری کے لیے مختلف کمپنیوں نے کائونٹرز لگائے تھے جس میں پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی بھرپور راہنمائی کی گئی ایکسپوکا مقصد پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری کوفروغ دیناتھا.
ایکسپو کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود،پاکستان بزنس فورم سعودی عرب کے صدر عقیل آرایئں,میڈیا پرسن بزنس وومن ڈاکٹر سمیرا عزیز اور دیگر معروف شخصیات نے کیا- پائپیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے ارگنائزر عمران خٹک کو اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور عوام کی سرمایہ کاری یہاں محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں نظام تبدیل ہو رہا ہے اور ملک تیزی سے ڈیجیٹل دور کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔
سردار خان نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رئیل اسٹیٹ کے بے شمار منصوبے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی با آسانی پاکستان میں اپنی جائیداد حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے خوابوں کا گھر تعمیر کر سکتے ہیں-
افتتاحی تقریب میں ,حاجی عثمان ,انجینئر سجاد،افضل جٹ،چوہدری ریاض گھمن ,ملک منظور،ولید بہادر , عبدالخالق لک , چوہدری اظہر عباس وڑائچ، علی خورشید, شاہین آفریدی,ساحل احمد, چوہدری اکرم گجر,جمی جِمشِید ، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست اعلی سید مسرت خلیل صدر شعیب الطاف شباب بھٹا پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین جہانگیر خان جنرل سیکرٹری عدیل ریاض, سید فہد علی, ملک منظور حاجی عثمان و دیگر بزنس کمیونٹی اور دیگر بھی موجود تھے.




