ریاض میں پاکستان کرکٹ لیگ کا فائنل، اے ایس اکیڈمی نے ٹرافی اپنے نام کر لی
اے ایس اکیڈمی نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کی، فائینل میچ میں پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ الریاض سعودی عرب شاہین جاوید:پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان کرکٹ لیگ کا شاندار ٹورنامنٹ کھیلا گیا، فائنل ایے ایس اکیڈمی اور مہران کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے ایس اکیڈمی نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کی، فائینل میچ میں پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے خصوصی شرکت کی۔
ایونٹ آرگنائزر عمران صدیقی، مہران کرکٹ کلب کے سی ای او عمران حمید اور اے ایس اکیڈمی کے سی ای او اصف شیخ نے کہا کہ اس قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحت مند رجحانات کو فروغ دیتی ہیں اور جاوید میانداد کی شرکت اس لیگ کے لیے باعثِ فخر ہے، اور اس طرح کے ایونٹ سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، جوش و جذبے، اور حب الوطنی کی عکاس ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ سعودی عرب میں اس نوعیت کی لیگز کا انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ یہاں کرکٹ کو فروغ ملے۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ آئندہ ایسی لیگز میں پاکستان سے بھی کم از کم ایک کھلاڑی کو ضرور شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو اور معیار میں بہتری آئے۔