Organized workshops 88

ریاض میں سکن کیئر ، میک اپ اور فیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

شاہین جاوید – ریاض سعودی عرب
سعودی عرب کے شہر ریاض میں اومان سے آئی بیوٹی آرٹس اسمہ عمران کی جانب سےخواتین میں میک اپ اور سکن کے بڑھتے مسائل اور انکے سدباب کے حوالے سے سکن کیئر ، میک اپ اینڈ فیشن بیوٹی کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس ورکشاپ میں خواتین کو میک اپ کے دوران استعمال ہونے والی پروڈکس کے صحیح استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی جس کو خواتین نے بے حد پسند کیا۔
سعودی عرب کے شہر الریاض میں معروف میک اپ آرٹسٹ اسمہ عمران نے ورکشاپ میں سکن کے حوالے سے خواتین کو پیش آنے والے مسائل اور انکے سدباب کے حوالے سے ماسٹر کلاس دی جس کو خواتین نے بہت سراہا۔ ان کا کہنا تھ کہ خواتین کو خود پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے اور خواتین کو خود سے محبت کرنی چاہیے۔ خواتین خود پہ توجہ دیں اور اپنی کیئر خود کریں اور خود کو خوبصورت بنائیں۔
ورکشاپ سے آرٹسٹ اسمہ عمران نے خواتین کو میک اپ میں استعمال ہونے والی پروڈکس اور انکے صحیح استعمال کا طریقہ لائیو میک اپ کرتے ہوئے بتایا. اسمہ عمران کے مطابق سعودی عرب بہت بڑی مارکیٹ ہے اور میک اپ اور فیشن کے حوالے سے پاکستانی پروڈکس مارکیٹ میں اپنی اچھی جگہ بناسکتی ہیں اور ہمارا آج کی ورکشاپ کا ایک مقصد یہ بھی تھا پاکستانی پروڈکس کو متعارف کروایا جاسکے۔
آرگنائیزر رابعہ بنت طارق نے آرٹسٹ اسمہ عمران سمیت تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں