انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔”

اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم حکومت کا جینا حرام کر دیں گے، مگر احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کسی قسم کا تشدد نہیں کرے گی، “ہم ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے، لیکن حکومت کو سیاسی طور پر گھیر لیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ اپوزیشن اتحاد تمام غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھے گا اور ان سے اپیل کرے گا کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے، اس کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ عوام کی نمائندگی نہیں رکھتا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین بالادست ہوگا اور پارلیمنٹ کو حقیقی معنوں میں طاقت کا سرچشمہ بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق، تمام صوبوں کی معدنیات پر پہلا حق اسی صوبے کا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 45 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، مگر حکومت کو عوام کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں۔ “کیا آسمان گر جاتا اگر آج کا اجلاس ملتوی کر دیتے؟” اچکزئی نے سوال اٹھایا۔

انہوں نے عدلیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال میں کردار ادا کرے۔ “ہم عدلیہ کے جج صاحبان سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ ایک قلم سے اس سب کو ختم کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا اپوزیشن رہنما نے واضح کیا کہ حکومت سے مذاکرات صرف اسی صورت میں ہوں گے جب اپوزیشن کا “مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے بعض عناصر پاکستان کو اندرونی طور پر لڑانا چاہتے ہیں، لیکن اپوزیشن اس جنگ کا راستہ روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے