الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا 206

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا انٹر پارٹی انتخاب کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات درخواست پر سماعت کی گئی ، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلےکے مطابق کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

عدالت نے کہا ہےکہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ 20 دن کے اندر انتخابات کرائیں، 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے سرٹیفکیٹ بھی دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں