Navjot Singh Sadhu reached Gurdwara Darbar Sahib Kartarpur 274

نوجوت سنگھ سدھو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچ گئے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
معروف بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی پیدائش کی سالانہ یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے کرتار پور راہداری کے ذریعے آج (ہفتہ) پاکستان پہنچ گئے.
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتارپور کوریڈور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدھو نے پرجوش استقبال کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا.
نوجوت سنگھ سدھو آج صبح راہداری کے راستے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے جہاں وہ ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے نے کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں