my voice 95

میری آواز

میری آواز

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا!

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

ماحولیات پر کام کرنے والی عالمی تنظیم “”جرمن واچ”” کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ملکوں میں اس وقت پاکستان، دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اور اس وقت پاکستان کو سخت ترین ماحولیاتی تغیرات کا بھی شدید طور پر سامنا ہے۔ جرمنی کے ایک ماحولیاتی ادارے “”تھنک ٹینک “” کی سالانہ 2019 کی رپورٹ میں پاکستان کا ساتواں نمبر تھا جو اب ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں پانچویں نمبر پر “”غیر محفوظ ترین”” ممالک کے طور پر سامنے آ یا ہے۔ “”جرمن واچ”” دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کے حوالے سے ایک مستند ادارہ کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ تنظیم ہر سال “”گلوبل کلائیمنٹ رسک انڈکس”” کے نام سے ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے گزشتہ دو دہائیوں میں لگ بھگ 10 ہزار سے زائد افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔ اور ملکی معیشت کو تقریبا” 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا خسارہ ہو چکا ہے۔ ماہر موسمیات پاکستان کے ڈاکٹر قمر الزمان کے مطابق پاکستان کو درپیش دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ
“” موسمی تغیرات”” کا سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اس کے تدارک اور روک تھام کے لئے عملی طور پر اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آتے۔ ملک کے اندر سے ماحولیاتی آلودگی کے سالانہ گراف کو کم کرکے سالانہ 10 لاکھ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ فضائی آلودگی میں اضافہ کے سبب سالانہ 70 لاکھ افراد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہو کر فضائی آلودگی کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جو پاکستان کے لئے دن بدن ایک سنگین مسئلہ کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان کا سالانہ بجٹ بھی آٹے میں نمک کے برابر رکھا گیا ہے۔ کیا حکومت وقت اس سنگین مسئلہ سے نجات اور نپٹنے کے لئے اپنی توجہ اور اقدامات کی بہتری کی طرف توجہ دے گئی؟؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں