(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مریم نواز نے اپنی اس آڈیو میں چار ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان میں اے آر وائی نیوز، سماء، 92 نیوز اور 24 نیوز شامل ہیں۔ مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ یہ آڈیو اصلی ہے ۔ ن لیگ کی طرف سے اعترافی بیان آنے کے بعد حکومت نے اس معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے.
خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز، سماء اور 92 نیوز پاکستان تحریک انصاف کے حامی ٹی وی چینلز ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں حکمران جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور تحریک انصاف کو بھرپور کوریج فراہم کی۔ دوسری جانب 24 نیوز پاکستان پیپلز پارٹی کا حامی ادارہ ہے جس کے نیوز چینلز کی تعداد اب چھ ہوچکی ہے اور یہ نیوز میڈیا کا پاکستان کا سب سے بڑا گروپ بن چکا ہے.
221