my voice 81

(میری آواز) شاعر مشرق علامہ اقبال کا شاعری میں بنیادی رجحان تصوف، اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا.

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (ولادت 9 نومبر 1877 — وفات 21 اپریل 1938) وہ 20ویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے۔ اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت بھی بنا۔ انکی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف زیادہ تھا۔ علامہ محمد اقبال کو دور جدید کا صوفی بھی سمجھا جاتا ہے۔ بحثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ “”نظریہ پاکستان “” کی تشکیل ہے۔ جو انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ اور یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بھی بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ بھی سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا، لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت ضرور حاصل ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا اور ہر سال شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری تعطیل۔اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر محب وطن یوم۔اقبال کو انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں ۔ علامہ۔محمد اقبال ایک فلسفی شاعر تھے زندگی اور حقیقی مقصد حیات کے حوالے سے جتنے فکر انگیز خیالات علامہ اقبال نے پیش کئے اردو ادب کی تاریخ میں اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان کے اندر بچپن سے ہی قرآن حکیم کی تلاوت کا شوق، حسن اخلاق اور بزرگوں کا احترام جیسی اعلی خوبیاں پوری طرح اور مکمل موجود تھیں۔ اور ہمیشہ کے لئے “” جزو زندگی”” بن گئیں۔ علامہ اقبال نوجوانوں کو قوم کا بیش قیمتی سرمایہ تصور کرتے تھے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان اور حصول پاکستان کے مقاصد سے روشناس کرانے پر بھر پور اور خصوصی توجہ دی جائے تاکہ آنے والا وقت ملک کی تقدیر کو بدلنے میں کلیدی کردار اور نظریات کو سامنے لایا جا سکے۔ اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے حقیقی مقاصد نوجوانوں تک منتقل کئے جا سکیں۔ ہم سب کو اس وطن عزیز کی قدر کرنی چاہئے۔ اگر پاکستان ہو گا تو ہم سب بھی ہوں گئے۔ اس وقت ضرورت اس پہلو کو اجاگر کرنے کی بھی ہے کہ نظریہ پاکستان کے حصول کے اصل مقاصد کو ئی نسل تک اور رسائی کو آسان بنا کر ممکن بنایا جائے جس کی آج ہم سب کو اشد ضرورت بھی ہے۔ آئیے ۔۔۔۔! آج کے دن ہم سب مل کر خلوص دل کے ساتھ یہ دعا بھی کریں کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور سر بلندی کے لئے خصوصی اور صدق دل کے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں