free medical camp 206

الریاض میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی

الریاض ( جویریہ اسد ) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کے کے پروڈکشن اور العبیر میڈیکل سنٹر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستانی ، بنگلا دیشی اور انڈین کمیونٹی کی بڑی تعداد کا فری چیک اپ کیا گیا اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تارکین وطن نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کے کے پروڈکشن اور العبیر میڈیکل سنٹر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عظیم کاوش کو سراہا جنہوں نے دیار غیر میں ہماری مشکلات کو دیکھتے ہوئے فری طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جو قابل ستائش ہے سعودی عرب میں بے شمار اوورسیز ایسے ہیں جن کے پاس اقامہ نہیں ہیں انشورنس نہیں ہے وسائل نہیں ہیں اس لیے کے کے پروڈکشن کی طرف سے حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی ، انڈین اور بنگلہ دیشی افراد اور فیمیلز کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق ہر کسی کو فری میڈیکل سہولت دی گئی فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان اور انڈیا کے معروف ڈاکٹرز بھی شامل تھے جنہوں نے مریضوں کا تسلی بخش چیک اپ کیا اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی دی کے کے پروڈکشن کے ڈائریکٹر خرم خان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ کمیونٹی کو دیگر تفریحی پروگرامز کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں خرم خان نے مزید کہا کہ دیار غیر میں انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے ان شاء اللہ ہم آئندہ بھی الریاض کے مختلف علاقوں میں ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ مستحقین اس سے مستفید ہو سکیں کے کے پروڈکشن ٹیم میں نوید احمد ، یاسر اکمل ؛ مریم تسنیم ، علی معاویہ ،مصطفی میاں عمیر اور دیگر نے میڈیکل فری کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پروگرام کے آخر میں العبیر میڈیکل سنٹر کی انتظامیہ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے تمام خدمت گاروں کو انکی بے لوث خدمات کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے کے کے پروڈکشن کی جانب سے اس نیک مشن میں ساتھ دینے پر العبیر میڈیکل سنٹر کی پوری منجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں