آج کے کالمزبین الاقوامیبین الاقوامی کالمزفیچر کالمزکالمز

تجھے بھول جانا بھی الفت نہیں ہے

تجھے نہ بلائیں، یہ عادت نہیں ہے تجھے بھول جانا بھی الفت نہیں ہے

سیدہ نمیرہ محسن شیرازی:پی این پی نیوز ایچ ڈی

تجھے نہ بلائیں، یہ عادت نہیں ہے
تجھے بھول جانا بھی الفت نہیں ہے

بے چین دل کو یوں تھاموں جوں بلبل
جگر میں بھی اس کے محبت نہیں ہے

آوارہ سے پھرتے ہو شہروں میں تم تو
گھر کو بھلانا کیا کلفت نہیں ہے؟

بد نصیبوں کو دعا کی کیا رہے حاجت!
ان کو غموں سے عداوت نہیں ہے

پیڑوں کی باہوں میں گھروندے نہیں ہیں
موسموں کا اثر ہے نحوست نہیں ہے

سنتے ہو نغمہ ، روتی ہے مینا
اس خوش گلو کو شامت یہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے