پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس،عمران خان کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا 90

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس،عمران خان کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، آج دوپہر 2بجے ہوگا.
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،پارلیمانی پارٹی اجلاس صوبائی اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ممبران کو لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
پی ٹی آئی نے کہاکہ اجلاس میں عمران خان کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر لائحہ عمل بھی طے کریں گے.
ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کیخلاف اہم فیصلوں کاامکان ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسمبلی اجلاس میں شرکت کا بھی امکان ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں