Prayers for the recovery of Mohammad Riaz Chaudhry 193

ریاض کی معروف ادبی و سماجی شخصیت اور “”حلقہء فکر و فن ریاض سعودی عرب “” کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری عاجز کی خصوصی دعاؤں کے نتیجہ میں ہسپتال سے فارغ ہو کر بخیریت گھر واپس آ گئے ہیں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض کی معروف ادبی و سماجی شخصیت اور “”حلقہء فکر و فن ریاض سعودی عرب “” کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری عاجز کے صاحبزادے نازش ریاض چوہدری کی اطلاع کے مطابق اب ان کے والد گرامی اللہ کے فضل و کرم ، سب دوستوں اور عزیز و اقارب کی شب و روز کی خصوصی دعاؤں کے نتیجہ میں ہسپتال سے فارغ ہو کر بخیریت گھر واپس آ گئے ہیں، ہسپتال میں ان کی
“” انجیو پلاسٹی”” کے ذریعہ “” ایک اور سٹنٹ ڈال”” دیا گیا اور
“” لنگز LUNGS پرابلم “” کا کامیاب علاج ہوا ہے،
ہُم دلی طور پر دوستوں اور عزیز و اقارب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے انکی بیماری کے دوران انکی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور تیمارداری کے لئے بذریعہ موبائل فون ، میسیجز اور ذاتی طور پر ان سے رابطہ کیا – اللہ تعالی کی ذاتی اقدس انہیں اس کا اجر عظیم عطا کرے – آمین
تصویر میں انکے دوست اور سابق بورڈ آف ڈاریکتر ممبر ڈاکٹر اشرف چوہدری اور شیخ لیاقت علی مزاج پرسی کے لئے ان کی رہائش پر تشریف فرما ہیں –
نازش ریاض چوہدری نے “”PNP”” کے چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ، مینجنگ ڈائریکٹر MD زبیر خان بلوچ اور پوری صحافتی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سب سے پہلے “”PNP”” پر محمد ریاض چوہدری عاجز کی بیماری کی خبر کو “” بریک”” کیا اور بروقت خبر کو “”PNP”” کے قارئین تک پہنچا کر اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو بڑے ہی احسن طریقہ سے پورا بھی کیا،
ادارہ “”PNP”” کی انتظامیہ اپنی طرف سے انکی مکمل صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے دل کی اتھاء گہرائیوں سے دعاگو بھی ہے، اللہ پاک جلد انہیں صحت عطاء فرمائے اور ان کا سایہ ہمیشہ ان کے خاندان پر قائم رکھے
آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں