Chief Executive of Narala Suites 137

نرالا سویٹس کے چیف ایگزیکٹو ،معروف کاروباری و سماجی شخصیت عبداللہ شیخ کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدے داران کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ (حافظ عرفان کھٹانہ سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ کے مقامی ہوٹل میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت عبد اللہ شیخ کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا
جس میں چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر،صدر فھد رفیق کھوکھر،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ ، سینئر نائب صدر حسن بٹ اور سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی صحافی اجمل رحمان بھی موجود تھے ۔اس دوران عبد اللہ شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی پاکستانی ذائقوں سے متعارف کروایا جائے ،ہم جتنا بھی میٹریل استعمال کرتے ہیں ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ وہ سب پاکستان سے لایا جائے،پاکستان ہم سب کی پہچان ہے ،ہم سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بالخصوص سعودی حکومت کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو ہر مشکل گھڑی میں سپورٹ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں