Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Azam Khan passed away 109

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

رپورٹ عدنان تابش تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خیبر پختون خواہ کے نگران وزیر اعلی اعظم خان برضائے الہی انتقال کر گئے. وہ گزشتہ شب پشاور کے نجی ہسپتال آر ایم آئی میں زیر علاج تھے.
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان پشاور کے نجی ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں گورنر کے پی کے غلام علی، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آفتاب شیرپاؤ، غلام بلور، آئی جی کے پی کے اختر حیات نے بھی شرکت کی۔ ۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر گلزار نے بتایا کہ اعظم خان کو کل رات 10 بجے آر ایم آئی منتقل کیا گیا، جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کی طبیعت کافی ناساز تھی، گزشتہ 4 دنوں سے انہیں ڈائریا اور الٹی کی شکایت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کل رات ہی ان کا سٹی سکین اور تمام ٹیسٹ کیے گئے، سٹی سکین سے پتا چلا کہ محمد اعظم خان کو ہرنیا ہے، ان کے آپریشن کے بارے میں آج فیصلہ ہونا تھا تاہم اچانک 9 بجے ان کو دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ آج ساڑھے 3 بجے چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں