یومِ دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے.آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 82

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں

سٹاف رپورٹ : (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں،آزادی اظہار رائے کی حدود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،اسلحہ کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رسالپور میں پی اے ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں،امید ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے آراستہ زندگی گزاریں گے ،آپ کا طرز عمل قابل احترام اور ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ آپ مادر وطن کے دفاع، عزت اور وقار کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آپ بہترین جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو قائم رکھیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں،آزادی اظہار رائے کی حدود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے،ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف کا مزید کہناتھا کہ اسلحہ کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، کوانٹم کمپیونٹگ نے فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کیا، ان ٹیکنالوجی نے فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے،مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پر ہوتا ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ کی بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت کی بڑی مثال فروری 2019سب کے سامنے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں