سفارتخانۂ پاکستان الریاض میں یومِ تشکر اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے پرچم کشائی کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی 159

سفارتخانۂ پاکستان الریاض میں یومِ تشکر اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے پرچم کشائی کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی

شاہین جاوید-ریاض سعودی عرب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارتخانۂ پاکستان الریاض میں یومِ تشکر اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے پرچم کشائی کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفارتی عملے، سعودی عرب میں تعینات آرمی، نیوی اور ائرفورس کے افسران اور نوجوانوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی.سفیر پاکستان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور آج یہ بات ثابت ہو گئی کہ ہم ایک باوقار اور خوددار قوم ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا اپنے خطاب میں افواجِ پاکستان کی جرات و قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا گیا جس کے بعد دشمن نے پاکستان پر حملہ کیا، جس میں معصوم شہریوں سمیت ایک 6 سالہ بچہ بھی شہید ہوا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے اور ان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرکے خطے میں اپنی طاقت کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستانی قیادت،افواج پاکستان اور قوم نے یکجان ہوکر ناکام بنا ڈالا اور پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں نا صرف متحد ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے دلیرانہ اور پیشہ ورانہ فیصلوں کے ذریعے قوم کو سرخرو کیا اور ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ۔

سفیر پاکستان نے پاک سعودی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ اس نازک وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے بے حد شکر گزار ہیں۔

تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے جاری ہونے والا ملی نغمہ اور وطن سے محبت کے لیے لائیو میوزیکل پرفارمنسز بھی پیش کی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں