a colorful event 116

جدّہ میں پاکستان لیڈیز گروپ کی پریذیڈنٹ ڈاکٹر رخشندہ پوری اور ٹیم کی جانب سے ایک رنگ رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ ثناء شعیب
جدّہ میں پاکستان لیڈیز گروپ کی پریذیڈنٹ ڈاکٹر رخشندہ پوری اور ٹیم کی جانب سے ایک رنگ رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس ٹیم میں چیئرپرسن فریدہ خالد ، ،وائس پریذیڈنٹ نوشینہ زاہد ،جنرل سیکرٹری ،نازیہ آصف، ٹرگر تاج بانو شامل ہیں.
اس تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت مسز ثریا جبین کو حاصل ہوئی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر رخشندہ پوری اور نوشینہ زاہد نے ادا کیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل کی وائف مسز فریدہ خالد ،اوآئ سی کے ایمبیسڈر کی وائف ھما شیر ،ایچ او سی کی وائف مہرین سرفراز تھیں ۔
اس تقریب میں پاک کیمونٹی اور سعودی شخصیات کے علاوہ میڈیا کے نمایندگان نے بھرپور شرکت کی اس تقریب کی خوبصورتی یہ تھی کہ تمام مکاتب فکر کے لا تعداد خواتین ایک چھت تلے نظر آئیں ۔ اس کی وجہ ڈاکٹر رخشندہ پوری کی پیاری شخصیت ہے.
حاضریں نے اس شاندار تقریب کو بہت انجوائے کیا اس تقریب میں خواتین کے لیے مختلف گیمز بھی رکھے گئے تھے اور جیتنے والوں کو تحائف بھی دیے گئے جن میں مونا وقاص ،فوزیہ خان ،فرح نواز ،صفیہ ،نواز اور مسز کشور شامل تھیں ۔تقریب میں غازی زبیری اور عدنان نے پاکستانی گانے گا کر خواتین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ڈاکٹر رخشندہ پوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے یہ تقریب جدّہ لیڈیز گروپ کی ٹیم کو پاکستانی کمیونٹی کی خواتین سے متعارف کرانا تھا ۔ڈاکٹر رخشندہ پوری نے مزید کہا کے پاکستان لیڈیز گروپ ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہے وه پیسوں سے ہو یا اسکول کے بچوں کی فیسیں بھروانہ ہو یا کسی ضرورت مند بچی کی شادی یہ سب ہمارا انسانیت کے ناتے فرض ہے۔ اور ہماری کوشش رہے گی کے زیادہ سے زیادہ اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر سکیں ۔ آخر میں ڈاکٹر رخشندہ پوری نے تمام انے والی خواتین اور جنہوں نے گفٹ سپانسر کیے جن میں فوزیہ فضل ،سریا جبین ،نازیہ آصف ، طوبیٰ اسامہ کے نام شامل ہیں اور فوزیہ انصاری کا اس تقریب میں ساتھ دینے کے لیے ، ان سب کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں