پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پاکستان پیپلز پارٹی کے گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کا پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی کے گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ نے پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر پوری پاکستانی قوم، پارٹی کارکنان اور جیالوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
رپورٹ عالم خان مہند
پاکستان پیپلز پارٹی کے گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ نے پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر پوری پاکستانی قوم، پارٹی کارکنان اور جیالوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
مشتاق بلوچ نے کہا کہ 30 نومبر وہ تاریخی دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیے ایک ایسے سیاسی قافلے کی بنیاد رکھی جس نے ہمیشہ آمریت کے مقابلے میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔
پارٹی کے کردار پر زور انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ
پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں عوام کی آواز رہی ہے
پارٹی کارکن جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر شہید کا نظریہ آج بھی زندہ ہے.
مشتاق بلوچ نے واضح کیا کہ
پیپلز پارٹی آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت، جمہوری استحکام اور معاشی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے
یوم تاسیس ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے عوام کے حقوق، وفاق کی مضبوطی اور محروم طبقات کی آواز بن کر آگے بڑھنا ہے




