مسلم لیگ ن سعودی عرب کی قیادت کی سفارت خانہ ریاض میں اہم ملاقات
الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند: پی این نیوز ایچ ڈی
صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، شیخ سعید احمد کی قیادت میں اعلیٰ قیادت نے سفارت خانہ ریاض میں پاکستانی سفیر انجم فاروق سے ملاقات کی.
ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل،فلاح و بہبود،اور حالیہ ریاض ایکسپو پر تبادلہ خیال ہوا.
مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز کمیونٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے اور ملک کو خوشحالی کی سمت لے جایا گیا.
اورسیز کمیونٹی کے لیے خصوصی عدالتیں، تعلیمی کوٹے، ڈیجیٹل سروسز، سرمایہ کاری کے مواقع، اور ضلع سطح تک فعال کمیشنز شامل ہیں.
ملاقات میں سفیر پاکستان نے کمیونٹی کی ترقی و سہولیات کے لیے ایمبیسی کے ساتھ مضبوط تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ملاقات میں سینئر نائب صدر معمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن مرزا منیر بیگ، صدر ایسٹ ریاض چوہدری جمیل ربانی، اور صدر یوتھ ونگ ملک جی ایم اعوان اور دیگر بھی شامل ۔




