بین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانسیاست

جدہ: پومی بٹ کے اعزاز میں عشائیہ، ممتاز شخصیات کی شرکت

عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن گجرانوالہ کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ المعروف پومی بٹ کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا

اسٹاف رپورٹ: پی این نیوز ایچ ڈی

عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن گجرانوالہ کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ المعروف پومی بٹ کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات، کمیونٹی اراکین اور قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران میزبان حسن بٹ نے پومی بٹ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور جدہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نائب صدر چودھری عبدالوحید نے بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ پومی بٹ گجرانوالہ کی سیاست میں مضبوط اور فعال کردار کے حامل رہنما ہیں۔

عشائیے میں شریک نوجوان کاروباری شخصیات رضوان بابر، نعمان بٹ، محمد راشد، محمد اعجاز اور دیگر نے بھی پومی بٹ کی سیاسی جدوجہد، ٹیم ورک اور عوامی خدمت کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا اور عمرہ کی مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سلمان خالد بٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے