انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

حج 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اور اس سال منفرد انداز میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت کے خصوصی اقدامات

سعودی عرب خصوصی رپورٹ عالم خان مہمند: پی این پی نیوز ایچ ڈی

حج 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اور اس سال منفرد انداز میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ میدان عرفات میں خطبہ حج کے موقع پر حاجیوں کو سکون اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید اے سی سسٹمز سے لیس خیمے نصب کیے جا رہے ہیں۔

وزارت حج کے مطابق، منیٰ میں چھ نمایاں طرزِ تعمیر کے حامل 12 منزلہ ٹاورز مکمل طور پر استعمال میں لائے جائیں گے۔ یہ ٹاورز جمرات پل کے قریب اور پہاڑوں کے دامن میں واقع ہیں اور عازمین کو قیام کے دوران جدید سہولیات فراہم کریں گے۔ ہر عازم کو منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں 9 میٹر رقبہ مختص کیا گیا ہے تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

گرمی سے بچاؤ کے لیے پیدل چلنے والوں کے راستوں پر جدید "کارپٹ روڈ” بنایا جا رہا ہے، جو حرارت کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پانی کے نلکے اور فوارے جگہ جگہ نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ عازمین کو ٹھنڈک فراہم کی جا سکے۔
بزرگوں اور خواتین کی سہولت کے لیے مخصوص علاقوں میں ٹرین کی ٹیسٹ سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں، ہر عازم کو ایک سمارٹ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے، جس میں اس کی تمام ضروری معلومات درج ہوں گی۔ یہ کارڈ سیکیورٹی، صحت اور رہنمائی کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
سعودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ان اقدامات کا مقصد حج کے مقدس فریضے کو آسان، محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے