ڈوپا کے ایگزیکٹو ٹیم ممبران کی صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ کے ساتھ زوم میٹنگ 446

ڈوپا کے ایگزیکٹو ٹیم ممبران کی صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ کے ساتھ زوم میٹنگ

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

ڈوپا کے ایگزیکٹو ٹیم نے 21 اگست 2021 کو ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ کے ساتھ زوم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈوپا کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبرز ز اور دیر ایکٹویسٹ فورم کے ممبرز موجود تھے۔ ایم پی اے عنایت اللہ کو ڈوپا کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اورسیز پاکستانیوں کے ریمیٹنسز اور خدشات کے بارے میں آگاہہ کیا۔ ڈوپا ٹیم، ایم پی اے عنایت اللہ کی بے حد مشکور ہے ۔ کہ انہوں نے اتنے مصروفیت کے باوجود ہمیں وقت دیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں درجہ زیل اہداف زیر بحث رہیں۔
کوٹو پاور پراجیکٹ (ڈوپا مطالبہ14)۔ ایم پی اے صاحب نے اس پر اسمبلی میں آواز اٹھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انشاءاللہ ڈوپا کی ٹیم ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انجینئرنگ یونیورسٹی(ڈوپا مطالبہ6)۔ عنایت اللہ ایم پی اے نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا کہ اس کے لیے پچیس کروڑ کا فنڈ ریلیز ہوچکا ہے جو کہ ڈی سی کے پاس آچکا ہے اور اس کے لئے زمین کا کوئی تنازع نہیں۔ انشاءاللہ ایم پی اے عنایت اللہ کے ساتھ مل کر ڈوپا اس پر آواز اٹھائے گا۔
پنجکوڑا ڈویژن(ڈوپا مطالبہ1)۔
ہائی کورٹ برانچ(ڈوپا مطالبہ8)- ڈوپا ٹیم نے چیئرمین سینیٹ اور صدر پاکستان کو ہائی کورٹ برانچ کے سلسلے میں لکھے گئے خطوط ان سے ملاقات اور ان کی طرف سے سے پیش رفت کے بارے میں میں ایم پی اے عنایت اللہ کو آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے سینیٹر مشتاق احمد کے زریعے سنٹ میں اواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی.
دیر چترال موٹروے(ڈوپا مطالبہ5)۔
ٹورزم کے مقامات(ڈوپا مطالبہ3)۔ ایم پی اے عنایت اللہ نے ٹورزم مقامات پر بے ہنگم تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ اور اس کے لیے دیر ٹوورزم اتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔
ایگریکلچر اکانومی(ڈوپا مطالبہ18)۔ عنایت اللہ ایم پی اے نے ایگری کلچر اکانومی پر خصوصی گفتگو کی انہوں نے مزید کہا کہ دیر کی مٹھی میں انجیر، انگور اور زیتون جیسے پھل پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس کے علاوہ جن مسائل پر بات ہوئی ان میں میگا پروجیکٹس، بلاک فنڈز یا خصوصی فنڈز (ایم پی اے عنایت اللہ نے اس کو ترقی کے لیے ناسور قرار دیا), ایگزیم بینک پروجیکٹس، چکیاتن سے کمراٹ اور کمراٹ سے جہاز بانڈا کوریڈور، ہجاڑا-جان بھٹئ روٹ، منرلز، بلڈنگ کوڈز، اربنائزیشن کے آنے والے مسائل، شگو کس پاور پراجیکٹ (105 میگا واٹ)، ہر تحصیل میں ایک سپورٹس کمپلیکس، انڈر پلی اور منشیات کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد، جنگلات کی کٹائی، ٹیکنالوجی پارک، بلدیاتی نظام، سوشل میڈیا کے زمدارانہ استعمال، اور سیاست میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے آنے پر خصوصی گفتگو کی۔
ایم پی اے عنایت اللہ نے ڈوپا کے کام کو سراہا اور دیر کے ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈوپا کا ساتھ دینے اور رہنمائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں