Young Journalists Society International (Chairman, Balochistan Zone YJSI) strongly condemns the assassination of Dr. Sana Khan Achakzai by terrorist elements and death threats. 286

ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل (چیئرمین،بلوچستان زون وائے جے ایس آئی) ڈاکٹر ثناء خان اچکزائی کو دہشتگرد عناصر کی طرف سے قتل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مذمت کرتی ہے

دبئی عرب امارات (ابیر الور نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل (چیئرمین،بلوچستان زون وائے جے ایس آئی) ڈاکٹر ثناء خان اچکزائی کو دہشتگرد عناصر کی طرف سے قتل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومتِ پاکستان,آئی جی بلوچستان سمیت دیگر متعلقہ احکام سے فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
عہدیداران وائے جے ایس آئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانون اور آئینی آرٹیکل 19 میڈیا کو آزادیِ اظہار فراہم کرتی ہے اور سچائی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا, ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی اور زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی اور ایسے شر پسند عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
مزید براں (ڈاکٹر ثناء خان،چیئرمین،بلوچستان زون ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل) کو سوسائٹی کی طرف سے یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ پوری ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل آپ کے ساتھ ہے اور اپنے ممبران سمیت صحافیوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
جاری کردہ:
عبدالغنی چوھدری/انفارمیشن سیکرٹری
ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل (پاکستان زون)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں