In the World Cup T20, India lost to Afghanistan out of the World Cup 314

ورلڈ کپ ٹی 20 میں ، افغانستان کی ہار سے انڈیا ورلڈ کپ سے باہر

(رپورٹ : زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کون وے نے ناقابل شکست 68 رنز کی شراکت قائم کی اور دو وکٹیں گرنے کے بعد سنگل ڈبل کرتے ہوئے باآسانی ٹوٹل حاصل کرلیا.
پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں.
بھارت پہلا میچ پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارا اور پھر نیوزی لینڈ نے اسے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد ٹیم انڈیا نے افغانستان اور پھر سکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنا ریٹ بہتر کرلیا اور اب وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں نیوزی لینڈ کی ہار اور افغانستان کی جیت سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے جو اب دم توڑ گئی ہیں ۔ اب بھارتی ٹیم کو نمیبیا کے ساتھ میچ کھیل کر ہرصورت واپسی ممبئی کی ٹکٹ لینا پڑے گی ۔
ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں طے پاگئی ہیں ۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا


پاکستانی سوشل میڈیا انڈیا کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر طنز و مزاح بھرے تبصرے کررہے ہیں.
https://twitter.com/balochi5252/status/1457349311696711685


پاکستانی اینکر حامد میر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی لیکن سسکیاں کہیں اور سنائی دے رہی ہیں، یہ کیسی شکست ہے جس پر ایک نہیں دو ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں