جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئےہزار بار سوچنا چاہیے۔مریم نواز شریف 255

جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئےہزار بار سوچنا چاہیے۔مریم نواز شریف

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

‏کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اورآپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟
‏ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئےہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کےلیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔‏جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جسکاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں