جب ملک کے ادارے اور عدالتیں تباہ ہو جائیں تو پھر وہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن جاتا ہے.پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے.
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے.
جب ملک کے ادارے اور عدالتیں تباہ ہو جائیں تو پھر وہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن جاتا ہے، اگر عدالتیں ختم ہو جائیں تو کل کو کسی شہری کے ساتھ زیادتی ہو تو وہ کونسا دروازہ کھٹکھٹائے گا؟
پاکستانی قوم یہ جان لے کہ عدالتی نظام مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے، اب صرف قانون کے نام پر جھوٹ ، بے انصافی اور مذاق چل رہا ہے.
9مئی کے ہر مقدمے میں 2 گواہ پیش کیے جا رہے ہیں، کہا جاتا ہے ایک سازش بنائی گئی، گواہی یہ ہے کہ ایک پولیس ملازم سلیمانی ٹوپی پہن کر زمان پارک داخل ہو گیا، صوفے کے پیچھے چھپ گیا، دوسرا ملازم کہتا ہے میں میز کے نیچے چھپ گیا، اس مضحکہ خیز گواہی پر کیس کھڑا ہے۔