ٹک ٹاکر "عائشہ اکرم" کے ساتھی ریمبو کیساتھ کیا رشتہ ہے؟ 487

ٹک ٹاکر “عائشہ اکرم” کے ساتھی ریمبو کیساتھ کیا رشتہ ہے؟

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ 14 اگست کو پیش آنے والے بدسلوکی کے واقعے کے بعد سے یہ کیس ہر روز نیا موڑ لے رہا ہے۔ پولیس اس واقعے میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھی ریمبو کے بارے میں بھی مختلف قسم کی باتیں شروع ہو چکی ہیں کہ آخر اس کا عائشہ اکرام کیساتھ کیا رشتہ ہے؟ کیا دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں یا محض صرف دوست ہیں؟
ادھر ریمبو کے بارے میں عائشہ کے اہلخانہ سچ سامنے نہیں لا رہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ٹک ٹاکر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کبھی بغیر مقصد گھر سے باہر نہیں نکلی لیکن منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمبو اور عائشہ ہمیشہ اکھٹے آتے جاتے ہیں بلکہ ریمبو اسی کے گھر میں رہائش پذیر بھی ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور ریمبو آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں جو اس سے قبل کئی ویڈیوز میں ایک دوسرے کیساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں