ویٹرنری ہسپتال کوٹلی لوہاراں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگ گیا 367

ویٹرنری ہسپتال کوٹلی لوہاراں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگ گیا

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری،نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے ویٹرنری ہسپتال کی عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گئی،میڈیا ٹیم کے پہنچنے پر صفائی عملےکی دوڑیں ، دفاتر سے افسران غائب،
ویٹرنری ہسپتال کوٹلی لوہاراں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگ گیا۔انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے ویٹرنری ہسپتال کی عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گئی.بارشوں کا کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ہسپتال کسی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں کھڑے پانی میں مچھروں اور زہریلے جانوروں کی آماجگاہ بن چکی ہے جبکہ ڈینگی پھیلنے کا بھی شدید خطرہ موجود ہے جبکہ عملے اور انتظامیہ کی نالائقی کی وجہ سے کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں جبکہ دن بھر رات جانور ہسپتال میں دندتاتے رہتے ہیں۔مرکزی گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے پبلک پارکنگ بنا یہ ہسپتال حکام بالا کی ستم ظریفی پر نوحہ کناں ہے۔دوسری طرف ہسپتال میں پانی کا واحد ذریعہ نلکا بھی خراب ہو چکا ہے۔اہل علاقہ نے اعلی حک سے صورتحال کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں