انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ پر نیویارک میں فردِ جرم عائد، امریکی عدالت میں پیشی کا اعلان

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

امریکا کی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کے خلاف نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکولس مادورو پر امریکا کے خلاف منشیات سے متعلق دہشت گردی کی سازش، کوکین درآمد کرنے کی سازش، مشین گنز اور تباہ کن ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے، اور ایسے ہتھیار رکھنے کی سازش جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو اور سیلیا فلوریس کو جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں انہیں امریکی قوانین کے تحت انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی نظامِ انصاف ان الزامات پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔

پامیلا بونڈی نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی عوام کی جانب سے جوابدہی کے مطالبے پر مضبوط مؤقف اختیار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکی فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جس نے ان کے بقول ایک غیر معمولی، جرات مندانہ اور کامیاب کارروائی کے ذریعے دونوں مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب وینزویلا کی حکومت کی طرف سے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے