The actor who played the wife of Turkish drama "Ertugrul Ghazi" Turgat got married 354

ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکار نے شادی کرلی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” کی معروف اداکارہ “شہرہ آفاق” میں اداکارہ ‘گونچا گل یا آئیکس’ کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی.

واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے ساتھ ہنی مون لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں