Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi 278

ایوان بالا اور قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ای سی سی کے معاملہ پر قائم کمیٹی کے مسئلہ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ہم اسے انا کا مسئلہ نہیں بنائیں گے۔ خواجہ محمد آصف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ای سی سی کیلئے جو کمیٹی قائم کی گئی ہے آئین کے تحت تمام اختیارات سپیکر کے پاس ہیں۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام جماعتوں سے نام لے کر سپیکر نامزد کرتے ہیں اس کا اعلان چیئرمین سینیٹ کی بجائے سپیکر کرتا ہے۔ ہم نے پی اے سی میں بھی سینیٹ کو رکنیت دے کر غیرآئینی کام کیا ہے۔ اس ایوان کی اتھارٹی سرنڈر نہیں ہونی چاہئے۔ سپیکر کو اس حوالے سے اپنے اختیارات استعما ل کرنے چاہئیں۔آئین میں براہ راست منتخب ہونے والے اس ایوان کی بالادستی ثابت ہے۔ یہ آئینی تقاضا اس ایوان کو پورا کرنا چاہئے۔ اس کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فاضل رکن نے جو نکتہ اٹھایا ہے وہ اہمیت کا حامل ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ ہم اس معاملہ کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہتے اس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں