66

جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے ایک مرتبہ پھر چھ روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہڑتال بدھ سے شروع کر پیر تک چلے گی

رپورٹ مطیع اللہ جرمنی
24 جنوری بدھ کے روز دو بجے شروع ھونے والی ہڑتال 29 جنوری پیر روز رک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ ہڑتال کو مزید بڑھانے کا عندیہ بھی دیا گیا،
مطالبات منظور نہ ھونے کی صورت میں ہڑتال کا دورانیہ مزید بڑھا جاسکتا ہے جبکہ جرمن ریلوے نے یونین کے مطالبات میں چند ایک منظور کرنے کا عندیہ دیا تاہم ریلوے یونین نے جرمن ریلوے کے مخصوص مطالبات کی منظور کا اشارے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے کی ہڑتال کرنے کی منصوبہ بندی کرلی جبکہ لیبر یونین نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کو مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دیا ہے
جرمنی کی جی ڈی ایل ٹرین لیبر و ڈرائیوروں کی ٹریڈ یونین نے ڈوئچے بان کی جانب سے ہر پیشکش کو مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ایک ہفتہ کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بناکر اعلان کردیا،

ریلوے لیبر یونین کے ہڑتال سے مالی نقصانات کے ساتھ عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنے پڑھ سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں