وزیراعظم عمران خان کے "ایک قوم، ایک نصاب" کے وژن کے تحت "سنگل نیشنل کریکولم پر آج سے صوبہ پنجاب میں عملدرآمد کا آغاز ہو رہا ہے 406

وزیراعظم عمران خان کے “ایک قوم، ایک نصاب” کے وژن کے تحت “سنگل نیشنل کریکولم پر آج سے صوبہ پنجاب میں عملدرآمد کا آغاز ہو رہا ہے

( رپورٹ عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے منشور میں لکھا ہوا ہے۔ ” یکساں نصاب” جو کہ آج سے لاگو ہو رہا ہے۔
اب غریب کے بچے کا بھی وہی نصاب ہو گا جو امیر کے بچے کا ہو گا.
یکساں نصاب تعلیم پاکستان میں لازمی مضامین میں ’اسلامیات کا درس اقلیتوں کو تشویش
یہ رائے لاہور میں مقیم ماہر تعلیم پیٹر جیکب کی ہے جنھیں حکومت پاکستان نے گذشتہ برس اپنے پروگرام “یکساں نصاب تعلیم” کا سلیبس بناتے ہوئے مشاورت میں شامل کیا تھا٠
پاکستان میں سکولوں کے لیے تیار کیے جانے والی نئے نصاب میں سے حکومت کو ایک لازمی مضمون سے دینی مواد نکالنے کی ضرورت ہے ورنہ غیر مسلم بچوں کے لیے پڑھنا بے حد مشکل ہو جائے گا.
پاکستان میں اس سال مارچ میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کی پڑھائی کے لیے نیا نصاب لاگو ہو جائے گا.
ان کے خیال میں حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا نیا نصاب آئین کے اس حصے کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ اس نصاب میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اردو کے مضمون میں اسلامیات کا درس دیا جا رہا ہے.
پاکستان 21 کروڑ سے زائد آبادی والا ملک ہے لیکن عالمی ادارے یونیسف کے مطابق دنیا میں پانچ سے 16 سال کی عمر کے سب سے زیادہ ناخواندہ بچوں والے ملک کی فہرست میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آٹھویں جماعت تک تمام سکولوں کو یکساں قومی نصاب ہی پڑھانا ہو گا لیکن اس کے بعد طلبہ کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ برطانوی کیمبرج نظام تعلیم منتخب کریں یا کوئی اور بین الاقوامی نظام تعلیم اختیار کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں