Tweet of PML-N President and Leader of the Opposition Shahbaz Sharif 353

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

ایک ایسے وقت میں جب کورونا کی ہلاکت خیزی کے باعث عوام طبی ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام اور سنگ دلی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت 3 سال میں 500 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کرچکی ہے جس میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل تھیں جبکہ وقفے وقفے سے ’معمولی ردوبدل‘ کے نام پر دوائی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات، عوام کو علاج اور ٹیسٹ کی فراہم کی گئی سہولیات بھی موجودہ حکومت نے چھین لیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام پر یہ نیا عذاب انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ عمران نیازی کہتے تھے کہ ہم سڑکیں نہیں بنائیں گے، انسانوں پر خرچ کریں گے، صحت اور تعلیم کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ لیکن انہیں اب کوئی وعدہ یاد نہیں کیونکہ انہیں یوٹرن لینے کی عادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں