انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا
سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فرزند قاسم خان کا ٹویٹ
ہمارے والد نے ہماری زندگی کا زیادہ تر حصہ پاکستان میں ہم سے دور گزارا
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
ہمارے والد نے ہماری زندگی کا زیادہ تر حصہ پاکستان میں ہم سے دور گزارا۔ اس لیے نہیں کہ انہیں ایسا کرنا پڑا، بلکہ اس لیے کہ انہوں نے ایک کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ وہ ہر روز بطور والد ہمارے ساتھ نہیں تھے، لیکن پاکستان کو ایک رہنما کی صورت میں وہ میسر تھے۔ انہوں نے اپنے ملک کو سب کچھ دیا :اسپتال، یونیورسٹیاں، اور انصاف کی ایک تحریک۔
انہیں یہ موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی آرام سے گزاریں، انگلینڈ میں ہمارے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے یا کرکٹ کھیلتے ہوئے۔ لیکن اس کے بجائے، انہوں نے ایک تاریک قید خانے میں قید رہنے کو ترجیح دی۔
ان کی قربانی پاکستان کے لیے ہے
ان کی طاقت ان کی عوام سے آتی ہے.