Trees are very important for human life. Trees not only make the environment clean and beautiful but also provide us with oxygen. Prof. Dr. Bushra Mirza 197

درخت انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ہمیں آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا

رپورٹ لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پروگرام کے سلسلے میں اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں شجر کاری مہم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا اور معروف اینکر پرسن اکمل سومرو نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز اور کالج کے عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا کالج کے احاطے میں پودا لگانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ درخت زمین کا زیور ہے درخت نہ صرف ہمیں تازہ اور صاف ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ درخت انسانوں کی زندگی کے لیے بھی بہت ضروری ہیں ایک درخت چھتیس ننھے بچوں کے لیے آکسیجن فراہم کرتا ہے سرسبز درخت کلین اینڈ گرین پروگرام کے عکاس ہوتے ہیں شجر کاری تقریب کے موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں