(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کینسر ایک ایسی مرض ہے جس کا نام سنتے ہی انسان گھبرا جاتا ہے آج کے دور میں کینسر کا علاج مہنگا ترین علاج ضرور ہے مگر یہ مرض لا علاج نہیں ہے اس کے لئے بروقت ٹیسٹ کروانے چاہیئے تاکہ اس کو وقت سے پہلے کنڑول کیا جا سکے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں پر عام آدمی کے لئے اس کا علاج کروانا مشکل اور ناممکن ہے حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ایسے سنٹر بنائے جائیں جہاں پر عام آدمی کی باآسانی رسائی ہو