معروف اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ 391

معروف اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کراچی کے محفوظ ترین علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اب تک وہ کانپ رہی ہیں.
اداکارہ حرا خان اور ان کی دوستوں کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں لوٹنے کی کوشش کی گئی.انہوں نے لکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کیلئے گئی تھی جہاں ایک شخص ہماری طرف آیا اور اس نے موبائل فون اور والٹ نا دینے کی صورت میں ہمیں مارنے کی دھمکی دی.
اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا شیشے اوپر رکھنا مسئلے کا حل ہے؟ آدمی بھی شیشہ نیچے رکھے گا تویہ ہی ہوگا، حکام کو وعدے کے مطابق ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ایسے جرائم روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگوں کے ساتھ ہورہے ہیں.
حرا نے لکھا کہ ہم نے چیخنا چِلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ بھاگ گیا، سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا، اس نے کہا کہ میں کیا کرسکتا ہوں، حکام کو مطلع کرنے پر انہوں نے ہم سے کہا کہ آپ لڑکیاں ہیں شیشے اوپر رکھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں