ٹاؤن کمیٹی ماموں کانجن کے عملہ نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ،متعدد دوکانداروں کا سامان ضبط کر لیا گیا 282

ٹاؤن کمیٹی ماموں کانجن کے عملہ نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ،متعدد دوکانداروں کا سامان ضبط کر لیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسسٹنٹ کمشنر تاند لیانوالہ نعمان علی ڈوگر،چیف آفیسر الطاف اعوان کے خصوصی احکامات پر شیخ احسان باری انسپکٹر انکروجمنٹ،مبارک علی انسپکٹر انفورس منٹ ،رانا ثنا اللہ نے ناجائز تجاوزات کیخلاف ریل بازار ،موبائل بازار ،بنک بازار،لکڑ منڈی میں آپریشن کیا ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کا سامان اٹھا کر ضبط کرلیا گیادوکانداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ آئیندہ ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ قانوں کاروائی کابھی سامنا کرنا پڑے گا لہذا ناجائز تجاوزات سے گریز کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں