شبقدر پولیس کی بروقت کاروائی۔پولیس اہلکارکے قتل میں نامزد 2ملزمان چند ہی گھنٹوں میں گرفتار 283

شبقدر پولیس کی بروقت کاروائی۔پولیس اہلکارکے قتل میں نامزد 2ملزمان چند ہی گھنٹوں میں گرفتار

شبقدر چارسدہ رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ !اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چارسدہ پشاور پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار کے قتل میں نامزد2ملزمان چند ہی گھنٹوں میں گرفتار۔ مسلح افراد نے تھانہ شبقدر کی حدود میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکومستورات تنازعہ پر قتل کیا۔پولیس نے ملزمان تک چند ہی گھنٹوں میں رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج۔ تفتیش شروع۔ ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان
تفصیلات کے مطابق لطیف اللہ ولد محمد سراج ساکن نوشہرہ نے کیجولٹی ہسپتال شبقدر میں اپنے بھائی کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میجر قلعہ ہوٹل میں مسلح افراد امان، شاہ سوار، لعل تاج اور شیرباز نے میرے بھائی تحسین اللہ کوفائرنگ سے قتل کیا۔ مقتول تحسین اللہ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن پشاور کے پولیس اہلکار تھے اور ملزمان کے ساتھ ان کا مستورات کا تنازعہ تھا۔ پولیس اسٹیشن شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لے ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشید خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واردات میں ملوث 2 نامزد ملزمان شاہ سوار ولد محبت اور شیرباز ولد سراج ساکنان خرکئی تک رسائی حاصل کی اور ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کیا۔ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے مزید واضح کیا کہ مقتول تحسین اللہ، ملزمان شاہ سوار اور ملزم آمان آپس میں ہم زلف ہیں، ملزم امان سے اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی جسے مقتول تحسین اللہ نے دارالامان میں داخل کیا تھا، جس پر پر ملزم امان غصہ تھے کہ اس کی بیوی کو ورغلایا گیا ہے طیش میں آکر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحسین اللہ کو قتل کیا۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ شبقدر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں