پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں۔سراج الحق 260

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں۔سراج الحق

سیالکوٹ (رپورٹ میاں محمد عظیم تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں ہے۔انکے درمیان تعلیمی پالیسی،صحت کی پالیسی،خارجہ پالیسی اور
آئی ایم ایف کے ایجنڈہ پر اتفاق ہے۔ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس میں کیا۔وہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے قصبہ بھوپال والا میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد خاں کی وفات پر ان کے گھر اظہار افسوس کے لیے تشریف لائے تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ میاں آصف اقبال،زونل امراء،اراکین اور کارکنان جماعت اسلامی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی،پی پی پی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کو عوام بار بار آزما چکے ہیں عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس منظم اور دیانت دار لوگ ہیں۔اور جب بھی جماعت اسلامی کے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے انہوں نے عوام کومایوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اب جماعت اسلامی کو ایک موقع دینا چاہیے۔ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ہم عدل و انصاف اور دیانت داری سے اس ملک کی خدمت کریں گے اور ملک میں قرآن اور سنت کا نظام لائیں گے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں