الیٹ لٹریچر سوسائٹی کے یوتھ ونگ نے 6 ستمبر کو ایک بہترین آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا 383

الیٹ لٹریچر سوسائٹی کے یوتھ ونگ نے 6 ستمبر کو ایک بہترین آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستانی قوم ہرسال یوم دفاع قومیت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر مناتی ہے اور پاک فوج کےشہداہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،جنہوں نے1965 کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کیا اور دلیری سے سرحدوں کا دفاع کیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد نئ نسل کو اس حقیقت سے روشناس کرانا ہے کہ اس ملک کا دفاع ہمارے جاں باز سپاہی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرتے ہیں۔ اسی عزم کے ساتھ الیٹ لٹریچر سوسائٹی کے یوتھ ونگ نے 6ستمبر کو ایک بہترین آن لائن پروگرام ترتیب دیا جس میں کثّیرتعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں شہداہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریر ،ملی نغمے اورپینٹگز پیش کی گئیں۔
پروگرام کی نظامت سوسائٹی کی بانی جویریہ اسد اور یوتھ ونگ کے کار ڈینٹر فیض علی حسن نے کی۔جویریہ اسد نے حاظرین کو سوسائٹی کےاغراض و مقاصد اور پروگرام کے پیش نامہ سے آگاہ کیا۔
مہمانان خصوصی میں ستارہ جرات وائس ایڈمیرل (ریٹائر) عرفان احمد اور ستارہ امتیاز کموڈور (ریٹائر) سید ارشد علی شامل تھے۔ وائس ایڈمیرل عرفان احمد نے 65 کی جنگ کے کچھ واقعات کی منظرکشی کی اور پاکستان نیوی کی اعلی کاکردگی کے حوالے سے قومیت سے سرشارگفتگو کی جس سے سننے والے ہر پاکستانی کے دل میں وطن کی محبت کے جذبےکو تقویت ملی۔ کموڈور سیدارشدعلی نےکہا کہ اگرچہ پاک فوج کےپاس وسائل کی کمی تھی مگر جذبہ ایمانی سے لبریز ہر فوجی نے نہایت دلیری سے پاک وطن کا دفاع کیا اور بزدل دشمن کے مذموم ارادے پسپا کیۓ۔
پاکستان سے میجرعمران غوری نےاپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو یوم دفاع کی مبارکباد دی اور قوم کو متحدہوکر تمام بیرونی اوراندرونی مسائل سے نبرد آزما ہونے پر زور دیا۔
سوسائٹی کے بچوں نے اپنی تقاریر اور ملی ترانوں سے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جن میں زنیرہ نجم، نویرہ نجم، آمنہ شعیب، الوینہ شعیب، افاف مختیار،حمنہ طارق، ارحم عامر، موحد ظافر ،صائم ظافر اور فیض علی حسن شامل ہیں۔
پروگرام کے آخری حصے میں سوسائٹی کے صدر محمد وحید اسلم اور نائب صدر احسن محمود ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.تمام مقررین کو سوسائٹی کی جانب سے ستائشی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں