14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان کے 75 یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈے سے روشن کیا گیا. 362

14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان کے 75 یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈے سے روشن کیا گیا

دبئی عرب امارات (ابیر الور نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سنیچر کو یو اے ای میں پاکستانی ایمبیسی نے عمارت کو پاکستانی جھنڈے سے روشن کرنے کی ویڈیو شیئر کی.
سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسی طرح کا پیغام نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم جبکہ ولی عہد ابو ظبی اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو روانہ کیا ہے۔
پاکستان کی یوم آزادی پر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخ محمد بن زاید نے تہنیتی پیغام وزیر اعظم عمران خان کو بھی روانہ کیا ہے۔
تینوں اماراتی رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور مزید ترقی کے علاوہ کامیابی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں