250

خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سےغیر ملکی پرواز حادثے کا شکار ہوتے بچ گئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے گائیڈ کرنے کےباوجود طیارہ 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈپر جی پی ڈبیلو ایس جاری ہوگئی،جی پی ڈبلیو ایس وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ واپس اوپر لے گیا.
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے،کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا.
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں