The video of dolphins fishing has caused a stir. 314

ڈولفن مچھلیوں کی اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب کے شہر تبوک کے قریب بحیرہ احمر میں ڈولفن مچھلیاں کی اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے بحرہ احمر کے قریب ریڈ سی منصوبے میں آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے
سعودی عرب کے شہر تبوک کے قریب ریڈ سی پروجیکٹ میں جہاں کاربن فری شہر آباد کیا جا رہا ہے وہیں آبی حیات کو بھی محفوظ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ایسے میں بحیرہ احمر میں اٹھکیلیاں کرتے ہوئے متعدد ڈولفن مچھلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے ڈولفنز سطح سمندر پر اپنے دل فریب کرتبوں کے لیے پوری دنیا میں معروف ہیں سعودی عرب کا بحیرہ احمر کے کنارے سیاحت کے فروغ کے لیے ‘ریڈ سی پراجیکٹ’ دنیا کا ایک منفرد جدید منصوبہ ہے اور یہ نوّے سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں