متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ روز پیر کو افغانستان کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں 364

متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ روز پیر کو تمام پروازیں معطل کر دیں

دبئی عرب امارات (ابیر الور نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گزشتہ روز حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہزاروں افراد دارالحکومت سے فرار ہونے کے لیے ائیرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے تھے.
امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی مختلف کارروائیوں اور موجودہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات کی ایئرلائنز کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام ائیرلائنز اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
گذشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ایمریٹس ائیرلائنز کی فلائٹ نمبر ای کے 640 اور فلائی دبئی کی فلائٹ نمبر ایف زیڈ 305 کو مجبورا دبئی واپس آنا پڑا تھا۔
دریں اثنا کابل ائیر پورٹ کے رن وے کو عوام کے ہجوم سے کلیئر کروانے کے بعد منگل کی صبح سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور دوسرے شہریوں کو کابل سے نکال لے جانے کے لیے مخصوص فوجی پروازوں کے لیے رن وے کھول دیا گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے سفارتی اہلکاروں اور شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے بھیجے گئے فوجی دستے موجودہ صورتحال میں کابل ایئرپورٹ کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔
ہوابازی سے متعلقہ ادارے نے واضح کیا ہے کہ اس فریم ورک کے تحت سول ایوی ایشن کی حفاظت اور سلامتی کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں